شہری کے زخمی ہونے پر کے الیکٹرک کو 92 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

پی ایم ٹی گرنے کی وجہ سے شہری عاصم امام شدید زخمی اور ان کے کئی اعضا ناکارہ ہوگئے، وکیل


کورٹ رپورٹر April 13, 2023
شہری عاصم امام پی ایم ٹی گرنے کی وجہ سے شدید زخمی اور ان کے کئی اعضا ناکارہ ہوگئے تھے ( فوٹو: فائل  )

عدالت نے شہری کے زخمی ہونے پر کے الیکٹرک کو متاثرہ شہری کو 92 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج رزاق حسین کے روبرو کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی گرنے سے شہری عاصم امام کے زخمی ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ اورنگی ٹاؤن صادق آباد میں 15 نومبر 2018 کو پی ایم ٹی گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ٹی کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث گری، جس کی وجہ سے ان کے موکل عاصم امام بری طرح زخمی ہوئے اور آج تک ان کے کئی اعضا ناکارہ ہیں۔

عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور اسے متاثرہ شہری کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے غفلت برتنے پر کے الیکٹرک کے خلاف بڑا حکم جاری کرتے ہوئے متاثرہ شہری عاصم امام کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کے الیکٹرک 30 دن میں ہرجانے کی رقم ادا کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں