گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع ہتک عزت کیس کی سماعت ملتوی

عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کی جرح کرانے کی ہدایت کردی


کورٹ رپورٹر April 14, 2023
ہتک عزت کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی گئی(فوٹو: انسٹاگرام)

گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل کی استدعا پر علی ظفر ہتک عزت کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

سیشن کورٹ لاہور میں گلوکار علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کے کیس پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران میشا شفیع کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کی جرح کرانے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر پر الزامات؛ میشا شفیع کے بیان پر جزوی جرح مکمل

یاد رہے کہ گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگانے پر ہتک عزت کا کیس دائر کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں