جب من مانی کے بینچ بنیں گے تو لوگ تو تنقید کریں گے شاہد خاقان

سوموٹو تو لیا جاتا ہے کبھی یہ نہیں دیکھا جاتا کہ عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے، رہنما ن لیگ


کورٹ رپورٹر April 14, 2023
سوموٹو تو لیا جاتا ہے کبھی یہ نہیں دیکھا جاتا کہ عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے، رہنما ن لیگ

سابق وزیر اعطم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج سڑک پر چلنے والا شخص بھی یہ بتا سکتا ہے کہ کس کیس کا کیا فیصلہ آئے گا۔

نیب کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب میں پیشیوں کو چوتھا سال شروع ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے۔ سوموٹو تو لیا جاتا ہے کبھی یہ نہیں دیکھا جاتا کہ عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج سڑک پر چلنے والا شخص بھی یہ بتا سکتا ہے کہ کس کیس کا کیا فیصلہ آئے گا۔ آسان حل تھا کہ فل کورٹ بنا کر معاملے کو نمٹا دیا جاتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قانون پر عدالتیں تشریح کرسکتی ہیں قانون بنانا پارلیمان کا کام ہے۔ لمحہ فکریہ یہ ہے کہ سب اپنے اختیارات کے اندر رہ کر کام کریں۔ جب عدالتیں ہی من مانی کرتی نظر آئے تو لمحہ فکریہ بن جاتا ہے، جب من مانی کے بینچ بنتے ہیں تو لوگ تو تنقید کرتے ہیں۔

اس سے پہلے احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کہ 15 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں