فخر زمان بھی نوجوان صائم ایوب کے مداح نکلے

پاکستان کو طویل عرصے بعد بابراعظم جیسا بیٹر ملا ہے، فخر زمان


Muhammad Yousuf Anjum April 15, 2023
پاکستان کو طویل عرصے بعد بابراعظم جیسا بیٹر ملا ہے، فخر زمان (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان بھی نوجوان بلےباز صائم ایوب کے مداح بن گئے۔

جارح مزاج بلےباز فخر زمان کا کہنا تھا کہ کپتان بابراعظم کے بعد ایک ایسا بیٹر پاکستان کو ملا ہے جو لمبے عرصے تک ملک کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، صائم کے شارٹس کی رینج بہت اعلیٰ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی میچز میں کسی کھلاڑی کے بارے میں کوئی رائے کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر صائم اس طرح محنت کرتا رہا اور اس نے اپنا خیال رکھا، تو وہ پاکستان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹی20؛ ''عماد کو اوور دو'' قذافی اسٹیڈیم شائقین کرکٹ کے نعروں سے گونج اٹھا

 

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں صائم ایوب کے ساتھ 79 رنز کی پارٹنرشپ کرنے والے فخر زمان کا موقف تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں جس پچ پر میچ کھیلا گیا، اس پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا۔ شروع میں بابر اور رضوان کو بھی اسٹروکس کھیلنے میں مشکل ہوئی تاہم پاور پلے کے بعد گیند بیٹ پر آرہا تھا۔

مزید پڑھیں: جوڑی نمبر ون واپسی پر ناکام، بابر اعظم سنچری میچ کو یادگار نہ بناسکے

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بالرز کی لائن خراب ہوئی، جس کا فائدہ اٹھایا اور بڑی ہٹس لگانے میں کامیاب ہوئے۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنت کی جانب سے جارحانہ اپروچ سے کھیلنے کو کہا گیا تھا، کوشش کریں گے کہ جیت کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے پوری سیریز میں اسی اپروچ کے ساتھ کھیلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں