بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ 1984ء کے سکھ مخالف فسادات پر فلم بنائیں گے

بالی ووڈ میں سکھوں کو لے کر فلمیں تو بہت بنائی گئیں مگر ان کے مسائل پر کبھی کوئی فلم نہیں بنی، مہیش بھٹ


Javed Yousuf April 20, 2014
بھارت پر سکھوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کسی مسلمان اور عیسائی کا ہے، مہیش بھٹ فوٹو: فائل

معروف فلمساز، رائٹر، ڈائریکٹر مہیش بھٹ 1984ء کے سکھ مخالف فسادات پر فلم بنائیں گے۔جس کا آغاز وہ 2012 میں کینیڈا کے گردوارے میں حملے سے کرینگے،

جس پر پیپرورک شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مہیش بھٹ نے ممبئی سے ٹیلیفون پر نمائندہ ایکسپریس کو بتایا کہ سکھ بھی ہمارے اپنے ہیں ان کا بھی بھارت پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی بھارتی مسلمان اور عیسائی کا ہے، بالی ووڈ میں سکھوں کو لے کر فلمیں تو بہت بنائی گئیں مگر ان کے مسائل پر کبھی کوئی فلم نہیں بنی کہ ان کے ساتھ کیا کیا ناانصافیاں ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ 9/11کے بعد سکھوں کو بھی امریکا سمیت یورپی ممالک میں مسلمانوں کیطرح کافی مشکلات پیش آئیں۔

اسی لیے میں سکھ کمیونٹی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو فلم کے ذریعے سامنے لانا چاہ رہا ہوں، اس کا اسکرپٹ باقاعدہ ریسرچ کے بعد لکھا جائیگا، یہ فلم وشیش فلمز کے بنیر تلے بنائی جائیگی، میں اسکو پروڈیوس اور اسکرپٹ لکھونگا جب کہ ڈائریکشن کی ذمے داری کسی اور کو سونپی جائیگی۔ انھوں نے کہا یہ بالکل درست ہے کہ بالی ووڈ فنکاروں نے ایک مہم چلائی ہے کہ بھارتی عوام ان امیدواروں کو ووٹ ڈالیں جو ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہو کر ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں