لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 116فیصد گراوٹ

سپلائی چین کی مشکلات، فیول کی بڑھتی لاگت، پالیسیوں کی بے یقینی اہم وجوہات


Shahbaz Rana April 18, 2023
گزشتہ 8ماہ کے دوران 22 میں سے18 صنعتوں میں زوال پذیری کا عنصر غالب رہا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی بڑی صنعتوں میں گراوٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 12فیصد بڑھ گئی ہے، جو کہ لگائے گئے اندازوں سے زیادہ ہے جب کہ گراوٹ کی بنیادی وجہ سپلائی چین کی مشکلات، فیول کی بڑھتی لاگت، معاشی گراوٹ اور حکومتی پالیسیوں کی بے یقینی ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے امپورٹس پر پابندیوں کے باعث پاکستان میں ایک کے بعد ایک فیکٹری بند ہورہی ہے۔ روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے خام مال کی لاگت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں سیلاب کی وجہ سے سپلائی چین میں تعطل اور مشکلات، امپورٹس پر پابندیوں، فیول کوسٹ میں اضافے، حکومتی پالیسیوں میں تذبذب، ڈومیسٹک اور گلوبل ڈیمانڈ میں کمی نے انڈسٹری اور سروس سیکٹر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

عالمی بینک نے رواں مالی سال کے دوران انڈسٹریل اور ایگریکلچر سیکٹر میں منفی 0.4 فیصد جی ڈی پی گروتھ ریٹ کی پیشگوئی کی ہے۔ جبکہ گراوٹ میں اگلے مہینوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ حکومت نے امپورٹ پر پابندی کی پالیسی اختیار کرکے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پینچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنلائزیشن کی سوچ معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے

وزارت خزانہ، عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے مطابق لارج اسکیل مینوفیکچرنگ ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ رواں برس جی ڈی پی گروتھ ریٹ 1فیصد رہے گا، جبکہ حکومت نے یہ اندازہ 5.1 فیصد لگایا تھا۔ گزشتہ آٹھ ماہ میں22 میں سے18 صنعتوں میں زوال پذیری کا عنصر غالب رہا، جبکہ صرف کلاتھنگ، لیدر پراڈکٹ اور فرنیچر سمیت دیگر سیکٹرز کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لارج اسکیل سیکٹر ملکی معیشت میں سب سے زیادہ ریونیو اور ملازمتیں پیدا کرتا ہے، اس لیے اس میں کوئی بھی منفی تبدیلی ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ہوتی ہے۔ منفی گروتھ میں سب سے زیادہ حصہ فوڈ، تمباکو، ٹیکسٹائل، پیٹرولیم پراڈکٹ، اور سیمنٹ سیکٹر نے ادا کیا ہے۔

امپورٹس پر پابندیوں سے سے فارماسیوٹیکلز اور آٹو موبائل سیکٹر بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کیمیکل، نان میٹالک منرل پراڈکٹس، مشینری اور ایکوپمنٹ اور ٹراسپورٹ ایکوپمنٹ سیکٹر بھی حکومتی پالیسیوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں