کاشتکاروں کو سبسڈی فراہمی کا دوسرا دور شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت25ایکڑ اراضی کے مالکان کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے فراہم کرے گی\


این این آئی April 18, 2023
1 لاکھ 41 ہزار 518 کاشتکاروں کو 3 ارب 32 کروڑ 68 لاکھ 71 ہزار روپے فراہم کیے جاچکے۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے عید کے بعد دوسرے مرحلے میں 25ایکڑ تک والے صوبے کے کاشتکاروں کو گندم بیج کی سبسڈی رقم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیرزراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ عید کے بعد دوسرے فیز کے25 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کو گندم کے بیج کی رقم دی جائے گی، ساڑھے 12 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کو بیج سبسڈی فراہمی کی رقم کا سلسلہ 24 اضلاع میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے سیلاب متاثرہ کاشت کاروں کو فی ایکٹر پانچ ہزار کے حساب سے دینے کا فیصلہ

منظوروسان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک1 لاکھ41 ھزار 518 کاشتکاروں کو3 ارب32 کروڑ68 لاکھ71 ھزار506 روپے کی رقم فراہم کردی گئی ہے، پہلے مرحلے میں رہ جانیوالے تصدیق شدہ کاشتکاروں کوبھی دوسرے مرحلے میں سبسڈی کی رقم دی جائے گی، کاشتکاروں کو سبسڈی کی رقم فی ایکڑ 5 ہزارروپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں