جج دھمکی کیس اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے وارنٹس کی تعمیل کرادی
عدالت نے 25 مئی عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں
جج دھمکی کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت سے جاری عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹس کی تعمیل لاہور زمان پارک میں کرا دی۔
ایس ایچ او تھانہ مارگلہ نے وارنٹس کی تعمیل کرائی اور وارنٹس عمران خان کی لاہور زمان پارک میں موجود رہائش گاہ پر پہنچائے۔
عدالت نے 25 مئی حاضری یقینی بنانے کے لئے 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔
وارنٹس کے مطابق عدالت نے عمران خان کو بیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے ایس ایچ او تھانہ مارگلہ نے لاہور زمان پارک میںب وارنٹس کی تعمیل کرائی عمران خان کی جانب سے ایڈوکیٹ علی اعجاز ںٹر نے وارنٹس کی تعمیل کرائی۔
عدالت نے 25 مئی عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی کیس کی سماعت 25 مئی کو ہو گی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل زمان پارک میں کرنے کی ہدایت کی تھی