بینک ملازم بن کر شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم نکالنے والا گروہ پکڑا گیا

ملزمان جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کو فون کرتے تھے، ایک شہری کے بینک اکاؤنٹ سے 19 لاکھ روپے اپنے پاس منتقل کردیے


Saleh Mughal April 24, 2023
ملزمان کی تصاویر (فوٹو : ایف آئی اے)

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے خود کو بینک کے ملازم ظاہر کرکے شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے والے گینگ کا سراغ لگا کر چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے دھوکا دہی سے شہری کے بینک اکاؤنٹ سے 19 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختلف بینک اکاونٹس میں منتقل کی، سادہ لوح شہریوں سے مالی فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے 6 ملزمان کو راولپنڈی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر گرفتار کیا گیا۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے خود کو بینک ملازمین ظاہر کر کے مالی فراڈ متعدد مالی فراڈ کیے، ملزمان نے شکایت کنندہ کو بھی بینک ملازم بن کر کال کی اور ذاتی ڈیٹا حاصل کر کے اس کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی اور 19 لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد کی رقم مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرلی۔

گرفتار ملزمان میں محمد فاروق، عمر عثمان، محمد نعمان، محمد عرفان، محمد اسلم اور محمد عدنان شامل ہیں جو شہریوں کو کال کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 7 موبائل فونز برآمد کر کے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ کرلیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں