شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے کینیڈا کے جعلی ویزہ اسٹیکرز، شناختی کارڈز اور تعلیمی اسناد برآمد


طالب فریدی April 26, 2023
فوٹو: ایف آئی اے

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے ویزے کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے بیرون ممالک نوکری کا جھانسہ دیکر عام شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورے، ملزم کینیڈا میں ملازمت کے نام پر 30-25 لاکھ روپے شہریوں سے وصول کررہا تھا۔

ملزم محمد اشرف کو پہلے سے گرفتار آف لوڈ ملزم کی نشاندہی پر لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس، کینیڈا کے جعلی ویزہ اسٹیکرز، شناختی کارڈز اور تعلیمی اسناد برآمد ہوئیں، ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلرز کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ایجنٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں