سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کی جانب سے اتوار کو خیبرپختونخوا میں احتجاج کیا جائے گا، صدر پشاور


احتشام بشیر April 26, 2023
فوٹو فائل

حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کی صورت میں تحریک انصاف نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اتوار کو خیبرپختونخوا میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے ممکنہ فیصلے کو نہ ماننے پر تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کی صورت میں اتوار کو صوبہ بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور ضلع کے صدر محمد عاطف نے کارکنوں کو پیغام دیا ہے حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کررہی ہے، اگر جمعرات کو آنے والا فیصلہ حکومت تسلیم نہیں کرتی تو اتوار کو صوبہ بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور ہر نیبرہوڈ کونسل اور ویلج کونسل کی سطح پر مظاہرے کیے جائیں گے۔

تحریک انصاف نے حقیقی آزادی تحریک کے لیے کوآرڈینیٹرز بھی نامزد کردیے ہیں پشاوررحمان جلال کو ضلع پشاور اور یونس ظہیر الدین کو سٹی میٹرو پولیٹن کا کوآرڈینیٹرز نامزد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں