ایف بی آر کے ذیلی دفاتر اسٹیٹ بینک کی مجاز شاخیں 29 اور 30 اپریل کو کھلی رہیں گی اعلامیہ

ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے دفتری اوقات کار بھی رات 12 بجے تک بڑھادیے گئے ہیں


Irshad Ansari April 27, 2023
ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے دفتری اوقات کار بھی رات 12 بجے تک بڑھادیے گئے ہیں، ( فوٹو: فائل )

ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کےذیلی دفاتر اوراسٹیٹ بینک ونیشنل بینک کی مجاز برانچیں ہفتہ ( 29 اپریل ) اور اتوار ( 30 اپریل) کی تعطیلات کی دوران کھلی رہیں گی اور دفتری اوقات بھی بالترتیب رات 10 بجے اور 12 بجے تک بڑھادیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کردیا ہے جس میں تمام فیلڈ فارمشنزکے سربراہان کو آگاہ کردیا گیا ہے اور ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک کی مجاز برانچز کے سربراہان کے ساتھ قریبی لائژن قائم کریں تاکہ ٹیکس دہندگان کی جانب سے ادا کیے جانے والے ڈیوٹی و ٹیکس کے واجبات کو اسی روز قومی خزانے میں جمع کروایا جاسکے اور ان کی رپورٹنگ کو یقینی بنایاجاسکے۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس دہنگان کی سہولت کے لیے ہفتہ ( 29 اپریل ) کو ایف بی آر کے تمام ذیلی دفاتر رات 10 بجے تک جبکہ اتوار ( 30 اپریل) کو رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ ان دنوں میں ٹیکس دہندگان مذکورہ دفتری اوقات کے درمیان اپنے ذمہ واجب الادا ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے واجبات جمع کرواسکیں گے ۔

ایف بی آر کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ فیلڈ فارمیشن سربراہان اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک کی مجاز برانچز کے سربراہان کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کریں تاکہ جمع کروائے جانے والے ڈیوٹی و ٹیکس کے واجبات کی اپریل کے مہینے میں رپورٹنگ کو یقینی بنایا جاسکے اور ان ڈیوٹی و ٹیکسوں کا اپریل کے ریونیو کلکشن میں شمار ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں