ادویات 14 سے 20 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری

ای سی سی نے جان بچانے والی دوائیں 14 فیصد تک اور عام دوائیں 20 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے


Irshad Ansari April 28, 2023
(فوٹو : انٹرنیٹ)

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ادویات چودہ سے بیس فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں روز ویلٹ ہوٹل، گندم کی خریداری اور ادویات مہنگی کرنے سمیت متعدد معاملات پر بات کی گئی۔

ای سی سی نے ایک بار کے لیے ادویات کی قیمتوں میں چودہ سے بیس فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی، ضروری اور جان بچانے والی ادویات مہنگائی کے ستر فیصد کے تناسب سے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی یعنی ان ادویات کی خوردہ قیمت (پرچون قیمت) میں چودہ فیصد تک اضافہ کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ای سی سی نے نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھولنے کی منظوری دیدی

اسی طرح عام دوائیں بھی مہنگائی کے ستر فیصد کے برابر مہنگی کرنے کی اجازت دی گئی ہے مگران کی قیمت میں بیس فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں