شریفوں کا جہاں پاؤں پڑ جائے وہاں خیر نہیں ہوتی پرویز الہیٰ

پرویز الہی کی کرپشن مقدمے میں 6 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور


کورٹ رپورٹر April 28, 2023
پرویز الہی کی کرپشن مقدمے میں 6 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور

سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ شریفوں کا جہاں پاؤں پڑ جائے وہاں خیر نہیں ہوتی ، نواز شریف بھگوڑا ہے ملک آئے پھر بات ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں 6 مٸی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی.

چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے دلاٸل دیے کہ گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن نے ایک مقدمہ درج کیا ۔ درخواست گزار سابق وزیر اعلی ہے جس کے خلاف سیاسی نوعیت کا بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا لہذا ہاٸی کورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے چھ مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوٸے پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ۔

پرویز الٰہی کے خلاف سڑکوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے اور کک بیکس کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہی نے کہا کہ شریفوں کا جہاں پاؤں پڑ جائے وہاں خیر نہیں ہوتی ، نواز شریف بھگوڑا ہے واپس آئے تب ہی بات ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں