سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار700 روپے پر پہنچ گئی


Business Reporter April 28, 2023
(فوٹو : فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالرکمی سے 1984 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 100 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 18 ہزار700 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت86روپے کمی سے 1 لاکھ 87 ہزار 500 روپے رہی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے اضافہ سے 2600روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں