ایس ای سی پی نے نئے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل کی منظوری دیدی

پلیٹ فارم کے نفاذ کے نتیجے میں صارفین کی تفصیلات صرف ایک بار پراسس کرنی پڑیں گی


Business Reporter April 29, 2023
پلیٹ فارم کے نفاذ کے نتیجے میں صارفین کی تفصیلات صرف ایک بار پراسس کرنی پڑیں گی۔ فوٹو: فائل

ایس ای سی پی نے نئے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل کی منظوری دیدی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ریگولیٹڈ سیکٹرز میں مختلف اثاثہ جات کی کلاسوں میں صارفین کوڈیجیٹل آن بورڈنگ کی سہولت فراہم کرنے اور بار بار کے وائی سی پروسیسنگ کی ضرورت کو دور کرنے کے لیے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن چھوٹے قرضوں کیلیے ایس ای سی پی لائسنس ضروری

یہ سینٹرلائزڈ ڈیجیٹل آن بورڈنگ پلیٹ فارم ایس ای سی پی کے ریگولیٹ کردہ مختلف ایسیٹ کلاسوں ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے عمل کو متعارف کرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس پلیٹ فارم کے نفاذ کے نتیجے میں صارفین کی تفصیلات صرف ایک بار پراسس کرنی پڑیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں