عازمین حج کو آب زم زم اب مفت نہیں ملے گا

5 لیٹر کے لیے 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے


News Agencies May 01, 2023
5 لیٹر کے لیے 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان واپس پہنچنے والے عازمین حج کو آب زم زم اب مفت نہیں ملے گا۔

رواں سال سے عازمین حج کو آب زمزم مفت نہیں ملے گا بلکہ اسے خریدنا پڑے گا، ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر صرف 5 لیٹر آب زمزم ملے گا، آب زمزم کیلیے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 سعودی ریال بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حج اور عمرے پر جانیوالوں کے علاوہ دیگرافراد پر آب زم زم لانے پر پابندی عائد

پاکستانی حاجیوں کو 8 لاکھ 96 ہزار لیٹر آب زمزم فراہم کیا جائے گا، 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے آب زمزم کی قیمت حج اخراجات میں پیشگی لی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں