کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں احتساب کا عمل شروع اکھاڑ پچھاڑ

ڈی ایم ڈی ریونیو محمد ثاقب کو بدترین کارکردگی پر عہدے سے برطرف کردیا گیا


فوٹو: فائل

واٹر اینڈ بورڈ میں اصلاحات کے ساتھ احتساب کا عمل بھی شروع ہوگیا، ادارے کی اربوں کی ریکوری کو کروڑوں پر گرانے اور بدترین. ناکامی پر ڈی ایم ڈی ریونیو محمد ثاقب کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ حکام نے محمد خان مگسی کو ڈی ایم ڈی فنانس کے عہدے پر تعیناتی کے احکامات جاری کردیے گئے جبکہ محمد ثاقب کے تبادلے پر محکمہ ریونیو میں چلنے والے سسٹم میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے۔

ادارہ فراہمی ونکاسی آب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریونیو(آر آر جی)کے عہدے پر تعینات محمد ثاقب کو مبینہ ناقص کارکردگی پر عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ سینئر افسر محمد خان مگسی کو ڈی ایم ڈی ریونیو کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے اہم محکمہ ریونیو میں ایک طاقتور سسٹم کام کررہا ہے اور مذکورہ سسٹم ادارے کی ریکوری کو نقصان پہنچاکر ادارے میں اپنی من مانیاں کرنے میں مصروف ہے،واضح رہے کہ وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر صلاح الدین نے ادارے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ احتساب کا عمل بھی شروع کردیا ہے اور محکمہ ریونیو کو اس سلسلے میں متعدد بار ریکوری ٹارگٹ میں بہتری کی ہدایات اور وارننگ دینے کے باوجود افسران ادارے کے بجائے ذاتی ریکوری میں مصروف تھے جس کے باعث واٹر بورڈ کے امور بری طرح متاثر ہورہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈی ایم ڈی ریونیو محمد ثاقب کو عہدے سے برطرف کرکے سینئر افسر محمد خان مگسی کو مذکورہ عہدے پر تعینات کردیا ہے،محمد ثاقب کے تبادلے پر محکمہ ریونیو میں چلنے والے سسٹم میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے اور مذکورہ سسٹم نے تبادلہ منسوخ کرانے کیلئے بھاگ دوڑ اور اثرورسوخ کا استعمال شروع کردیا ہے۔

واٹر بورڈ کے سینئر افسران نے مذکورہ تبادلے کو خوش آئند قرار دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔