مراد سعید اور مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا عمران خان

اُن جیسے نہیں جو ہر وقت ذلیل حرکتیں کرتے ہیں، پاؤں پر سوجن کے باوجود طلبی پر عدالت جا رہا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی


طالب فریدی May 04, 2023
(فوٹو: ویڈیو گریب)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مراد سعید اور مجھے اگر کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا۔

عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد روانگی کے وقت اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 4 چیزوں پر میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے طلب کیا ہے، میرے پاؤں پر سوجن ہے، اس کے باوجود جا رہا ہوں ۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ دوسرے لوگ جو ہر وقت ذلیل حرکتیں کرتے ہیں، ہم ان جیسے نہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ کچھ دن پہلے میں نے لاہور ہائی کورٹ کو صاف کہا ہے کہ مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی ہے، جس کو ہم ڈرٹی ہیری کہتے ہیں۔ اب مراد سعید کو بھی یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا اور اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہی ہوگا ۔ میں سب کو کال دے رہا ہوں کہ آپ سب نے پرسوں ہفتے کے روز اپنے گھروں سے مغرب کے وقت نکلنا ہے۔

[video width="368" height="640" mp4="https://c.express.pk/2023/05/imran-khan-1683175974.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں