مہنگائی کے ستائے ایف بی آر افسروں کی چھٹیوں کے لیے درخواستیں

چھٹیوں کیلیے ارسال کیے جانیوالے خطوط میں کہا گیا ہے کہ آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث کم تنخواہ میں گزارہ مشکل ہوگیا


Numainda Express May 04, 2023
چھٹیوں کیلیے ارسال کیے جانیوالے خطوط میں کہا گیا ہے کہ آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث کم تنخواہ میں گزارہ مشکل ہوگیا (فوٹو فائل)

آئندہ مالی سال2023-24 کیلیے بجٹ سازی کے اہم موقع پرمہنگائی کے ستائے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور ماتحت اداروں کے افسروں نے کام سے معذرت کردی۔

ایف بی آرہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ افسروں کی جانب سے تیس جون تک چھٹیوں پر جانے کی درخواستوں کی بھرمار ہوگئی۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ فارمشنز کے افسروں کی جانب سے ایف بی آر کو چھٹیوں کیلیے ارسال کیے جانیوالے خطوط میں کہا گیا ہے کہ آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث کم تنخواہ میں گزارہ مشکل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ کم اخراجات زیادہ، ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط، کرپشن کی اجازت مانگ لی

ان لینڈ ریونیو افسر وں کی چھٹیوں پر جانے کی زیادہ درخواستیں ایل ٹی او لاہور کی جانب سے دی گئی ہیں، گذشتہ چند ماہ سے اپنے سینئرز کو مشکلات سے آگاہ کیا جارہا ہے، مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں