نئی بھارتی حکومت سے خوشگوارتعلقات چاہتے ہیںعبدالباسط

دونوں ملک مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کاخاتمہ کرسکتے ہیں،پاکستانی ہائی کمشنر


Online April 22, 2014
دونوں ملک مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کاخاتمہ کرسکتے ہیں،پاکستانی ہائی کمشنر۔ فوٹو: فائل

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان اعتماد سازی،مسئلہ کشمیر،باہمی تجارت کے فروغ،عوامی رابطوں کی مضبوطی،ثقافتی تبادلوں کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھی ہے۔

اگرخطے میں امن کویقینی بنا لیاجائے تو پاک بھارت باہمی تجارت میں کئی گنااضافہ ہوسکتاہے۔ بھارتی جریدے کو انٹرویو میں عبد الباسط کاکہناتھاکہ بھارتی الیکشن میں جوبھی جماعت کامیاب ہوئی پاکستان اس سے خوشگوار تعلقات کے قیام کاخواہشمند ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی جیسے مشترکہ دشمن کوشکست دے سکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔عبدالباسط کاکہنا تھاکہ دونوں ممالک کو جلد از جلد دوبارہ بات چیت اورباہمی مذاکرات کاعمل شروع کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں