تھر ٹرانسمیشن لائن مکمل بجلی قیمت بڑھنے کا امکان نہیں خرم دستگیر

عوام کوسستی بجلی دینا ترجیح، ایک سال کے دوران 3ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، وفاقی وزیر توانائی


APP/Numainda Express May 06, 2023
رواں ماہ وزیر اعظم جیونی ٹرانسمیشن کا افتتاح کرینگے، واپڈا ہاؤس میں پریس کانفرنس (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں آنیوالے مہینوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں۔

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ 220 کلو میٹر پر محیط15ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی ہے، آئندہ ملک میں امپور ٹڈ وسائل سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی، موجودہ حکومت نے ایک سال کے دوران سسٹم میں 3ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے، رواں ماہ کے دوران وزیر اعظم جیونی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

خرم دستگیر نے ان خیالات کا اظہار واپڈا ہاؤس لاہور میں منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر عبدالجبار خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

وزیر توانائی نے کہا عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،موجودہ حکومت کوشش کر رہی ہے عوام پر کم بوجھ ڈالا جائے۔بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے15ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن ریکارڈ مدت میں مکمل کی،منصوبہ کو مکمل کرنے کے لیے شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔