لاہور ہائیکورٹ عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 8 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 8 مئی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ جس کے مطبق بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس مس عالیہ نیلم ،جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پانچ رکنی بینچ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ عدالت نے آٹھ مئی کو مقدمات کی تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔
عمران خان نے درج مقدمات میں کاروائی روکنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔