پاکستانی فلمیں جلد نمائش کیلیے پیش کی جانی چاہئیں مصطفی قریشی

پاکستان میں فلمیں بنانے والوں کی تعداد میں اضافے پر خوشی ہے،ان دنوں کراچی اورلاہور میں 30 سے زائد فلمیں بن رہی ہیں


Cultural Reporter April 23, 2014
ان دنوں کراچی اورلاہور میں 30 سے زائد فلمیں بن رہی ہیں،ہدایتکار فوٹو: فائل

سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا چار ماہ سے ملک سے باہر تھا لیکن مجھے اپنے ملک میں ہونے والی شو بز سرگرمیوں کا علم تھا ۔

وطن لوٹ آیاہوں جلد ہی شوبز سرگرمیوں کا اغاز کردوں گا، یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مصطفی قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلمیں بنانے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہونے پر خوشی ہے ان دنوں کراچی اور لاہور میں تیس سے زائد فلمیں بن رہی ہیں ۔

جو بن چکی ہیں ان کو فوری طور پر ریلیز کرنے کے انتظامات کرنے چاہیئے کیونکہ اس وقت ہمارے پاس جدید اور بہترین سنیما موجود ہیں جہاں ہماری فلموں کی نمائش میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،فلمیں ریلیز ہوں گی تو فلموں پر سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں