جعلی بینک اکاؤنٹ کیس آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مین قانون کے آگے سرنڈر کیلیے تیار
سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین کی وارنٹ منسوخی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت ہوگی
قومی احتساب بیورو میں جاری جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات میں سابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین یونس قدوائی عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یونس قدوائی نے وارنٹ منسوخی اور پندرہ روز کی حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں کل دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔
بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نامزد یونس قدوائی کینیڈا میں مقیم ہیں۔ احتساب عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر یونس قدوائی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔