موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم کا پاکستان میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ بندش پر تشویش کا اظہار

انٹرنیٹ کی طویل بندش شہریوں کی صحت، تعلیم، سماجی و معاشی مسائل کا سبب بن رہی ہے، مراسلہ


Kashif Hussain May 12, 2023
انٹرنیٹ کی طویل بندش شہریوں کی صحت، تعلیم، سماجی و معاشی مسائل کا سبب بن رہی ہے، مراسلہ (فوٹو: فائل)

موبائل ایکو سسٹم کی عالمی تنظیم نے پاکستان میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم (جی ایس ایم اے) نے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق کو ہنگامی مراسلہ میں بندش کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین اور متعلقہ کاروبار پر پڑنے والے اثرات پر تشویش ہے۔

انٹرنیٹ کی طویل بندش شہریوں کی صحت، تعلیم سماجی و معاشی بہبود کیلئے مسائل کا سبب بن رہی ہے، ٹیلی کام شعبہ کے کاروبار اور سرمایہ کاری پر گہری ضرب پڑی ہے۔

مراسلے میں تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کیلئے سرمایہ کاری اور معاشی انتظام کے اقدامات کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے، عالمی تنظیم ڈیجیٹل خدمات کی معطلی کے احکامات کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش بہت احتیاط کے ساتھ طے شدہ طریقے سے ناگزیر حالات میں کی جائے، ناگزیر حالات میں انٹرنیٹ کی بندش کے لیے متعلقہ قوانین بشمول انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کنوینشن اور آئی ٹی یو آئین سے مطابقت رکھنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں