سونے کے نرخوں میں بڑی کمی
مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 6500 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
ایک روزہ وقفے بعد سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی نوعیت کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر گھٹ کر 2005 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی دیکھنے میں آیا۔
مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 6500 روپے گھٹ کر 230800 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخوں میں 5573 روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ دو لاکھ روپے سے گر کر 197874 روپے ہوگئے۔