گاڑیوں کی فروخت میں 80 فیصد کمی 4 ہزار 463 یونٹس رہ گئی

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینے میں گاڑیوں کی فروخت آدھی رہ گئی


Monitoring Desk May 13, 2023
رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینے میں گاڑیوں کی فروخت آدھی رہ گئی۔ فوٹو : فائل

گاڑیوں کی فروخت سالانہ بنیادوں پر 80 فیصد کم ہو کر 4 ہزار 463 یونٹس رہ گئی۔

ملکی معاشی و سیاسی غیر یقینی صورتحال کے سبب کاروں، جیپ وغیرہ ہلکی گاڑیوں کی فروخت اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 80 فیصد کم ہو کر 4 ہزار 463 یونٹس رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 9 ماہ میں کاروں کی فروخت میں 46 فیصد کمی ریکارڈ

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینے میں گاڑیوں کی فروخت آدھی رہ گئی جو گزشتہ برس کے اسی مہینے کے 2 لاکھ 27 ہزار 995 یونٹس کے مقابلے میں ایک لاکھ 14 ہزار 868 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی ازخود ختم ہوگئی، ایف بی آر

اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر فروخت 52 فیصد گری۔کورونا وبا کے سبب مئی 2020 میں لاک ڈاؤن کے بعد سے اس کیٹگری میں یہ کم ترین ماہانہ فروخت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں