پُرتشدد ہنگاموں میں ملوث ’وزیراعظم‘ گرفتار اڈیالہ جیل منتقل

نقص امن عامہ کے تحت وزیر اعظم کو 15 دن کیلئے نظر بند کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی


Qaiser Sherazi May 13, 2023
فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ہنگامے اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر 'وزیراعظم' کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق نقص امن عامہ کے تحت "وزیر اعظم" کو 15 دن کے لئے نظر بند کیا گیا ہے، سی پی او راولپنڈی نے اسے خطرناک قرار دیا تھا۔ وزیراعظم کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 40 سالہ وزیراعظم ولد اللہ رکھا کو فوری نظر بند کیا جائے ورنہ یہ راولپنڈی کا امن تباہ کر سکتا ہے، وزیر اعظم ولد اللّہ رکھا میلسی ضلع وہاڑی کا سکونتی ہے اور راولپنڈی میں عارضی طور پر قیام پذیر تھا۔

تھانہ سٹی پولیس نے سی پی او کے حکم پر وزیر اعظم کو گرفتار کیا اور نظر بندی آرڈرز سمیت جیل بھیج دیا، وزیر اعظم کے بھائی نے وزیر اعظم کی نظر بندی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔

پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم پرامن اور شریف شہری ہے، پولیس نے گرفتار کرکے زیادتی کی لہذا اسے فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے، پٹیشن کی سماعت پیر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں