معروف عالم دین شاہ تراب الحق کے صاحبزادے انتقال کرگئے
شاہ سراج الحق کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ترجمان
معروف عالم دین (مرحوم) علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے صاحبزادے اور پاکستان سنی موومنٹ کے چئیرمن سید شاہ سراج الحق قادری نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔
سید شاہ سراج الحق قادر کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور منگل کی رات حرکت قلب ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔
ترجمان جماعت اہلنست کے مطابق 57 سالہ مرحوم شاہ سراج الحق قادری نے پسماندگان میں بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے ، ترجمان کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ بدھ بعد نماز عصر عالمگیر روڈ دارالعلوم امجدیہ میں ادا کی جائے گی۔