شوبز ستاروں کی کورکمانڈر لاہور ہاؤس آمد پاک فوج سے اظہار یکجہتی
پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں، فنکار براداری
سول سوسائٹی اور فنکار برادری نے اظہار یکجہتی کے لیے جناح ہاؤس کورکمانڈر ہاؤس کا دورہ کیا اور شرپسند عناصر کے حملے و آتشزدگی کی شدید مذمت کی۔
جناح ہاؤس کا دورہ کرنے والوں میں معروف کلاسیکل گلوکار استاد حامد علی خان، شفقت علی خان، میگھا، وارث بیگ،عمار بیگ ،شاہد خان معمر رانا،نئیر اعجاز،ساحر علی بگا سمیت متعدد فنکارشامل تھے۔
اس موقع پر فنکار برادری نے کہا کہ یہ حملہ جناح ہاؤس پر نہیں، پاکستان کی شہ رگ پر کیا گیا ہے۔ فنکار برادری اور سول سوسائٹی کے افراد نے شمعیں روشن کیں اور کہا کہ قائد ہم شرمندہ ہیں کہ شر پسندوں سے آپ کے گھر کو بچا نہیں سکے۔
فنکار برادری نے واضح کیا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
فنکاروں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے ،9مئی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا جبکہ اس صورتحال میں افواج پاکستان نے صبر کا مظاہرہ کر کے اعلیٰ مثال قائم کیا۔