کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد گرفتار

کارکنان و ذمہ داروں کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے درج مقدمات میں گرفتار کیا جائے گا، پولیس


Munawar Khan May 18, 2023
فوٹو فائل

شہر میں 9 مئی کو پرتشدد واقعات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے شہر بھر میں رات گئے پی ٹی آئی کارکنان اور عہدیداروں سمیت دیگر کی گرفتاری کے لیے تابڑ توڑ چھاپے مارے اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن میں لیاقت آباد ، نیو کراچی ، ماڑی پور ، لیاری ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، نارتھ ناظم آباد ، آرام باغ اور بلدیہ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

پولیس نے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان اور عہدیداروں کو ہنگامہ آرائی، جلاؤ ، گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کے مقدمات میں متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: جب تک عمران زندہ ہے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، علی زیدی

ساؤتھ زون پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جلاؤ ، گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ترجمان ساؤتھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیر علی ، نوید اور صابر شامل ہیں۔ جنہیں ابتدائی تحقیقات کے بعد ٹیپو سلطان تھانے منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ ملزمان 9 مئی کو شارع فیصل پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ، جلاؤ ، گھیراؤ اور سرکاری بس کو نذر آتش کرنے سمیت توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں۔

پولیس ک مطابق گرفتار ملزم شیر علی کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

علاوہ ازیں پولیس نے ماڑی پور کے علاقے سے پی ٹی آئی رہنما امین خان، نیوکراچی سے یوسی کونسلر نوید، لیاقت آباد ٹاؤن سے شاہ جہان عرف ساجن، زاہد خانزادہ، ناظم آباد سے سعید الملوک، لیاری سے شاہ فیصل اور شیر زمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے آرام باغ کے علاقے میں بھی کارروائی کر کے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں