آل کراچی تاجر اتحاد کا امریکی فلم کیخلاف احتجاج پرغور

امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ اور دھرنے کا اعلان کیا جائیگا


Sana News September 17, 2012
آل کراچی تاجر اتحاد کا امریکی فلم کیخلاف احتجاج کرنے پرغور۔ فوٹو: فائل

SINGAPORE: آل کراچی تاجراتحادنے توہین رسالت ﷺپرمبنی امریکی فلم کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے پیر17ستمبر کوچیئرمین عتیق میر کی زیرِصدارت آرام باغ فرنیچرمارکیٹ میںہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میںامریکی مصنوعات کے بائیکاٹ اوراحتجاجی دھرنے کااعلان کیا جائے گا۔ گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق آل کراچی تاجراتحادکے چیئرمین عتیق میرنے توہین آمیزامریکی فلم کوعاشقانِ رسولؐﷺ کے لیے ناقابلِ برداشت اور عالمِ اسلام کی غیرتِ ایمانی پر حملہ قرار دیتے ہوئے امریکی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ متنازع فلم کی تمام کاپیوںکوضبط کر کے نذر ِآتش کیا جائے۔ فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سمیت پوری ٹیم کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے اور توہین آمیز مواد دنیاکی تمام ویب سائٹس سے ہٹایا جائے۔

انھوںنے توہینِ رسالتﷺکیخلاف دنیابھر میں مسلمانوںکے احتجاج کی بھرپور حمایت اور امریکی دھمکیوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ نبی اکرمؐﷺ کی شانِ اقدس میںگستاخی کے مرتکب عناصر کے خلاف جہاد کااعلان کریں، انھوں نے کہاکہ ہماری سلامتی اور بقاکی امید حُرمتِ رسولﷺ سے رشتہ استواررکھنے میں مضمر ہے، توہینِ رسالتﷺ کے معاملے پرمصلحت کوشی کے شکار حکمران رسولِﷺ کے غدار ہیںاورانتہائی گستاخانہ اور توہین آمیز مناظر پرمبنی فلم کی پوری ٹیم واجب القتل ہے۔

انھوںنے کہاکہ توہینِ رسالتؐ پرمبنی فلم تمام امّتِ مسلمہ کی غیرتِ ایمانی کا امتحان ہے،امریکاکے یہودی فلمساز نے عالم اسلام کی غیرت و حمیت کو للکارا ہے، انھوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ عشق نبیﷺ کے اظہارکے طور پرامریکی مصنوعات کا استعمال احتجاجاً ترک کر دیا جائے، انھوں نے کہاکہ امریکی اور مغربی ممالک کے حکمران توہینِ رسالتﷺ کے کرب میں مبتلا مشتعل اور برہم مسلمانوں کو صبر وبرداشت کا درس دے رہے ہیں جبکہ توہین پرعدمِ برداشت کا رویہ عالمِ اسلام کی مجبوری بن جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شانِ رسالتﷺ میں گستاخی کی موجودہ صورتحال عالم اسلام کے مسلمانوں کے دلوںکی ایمانی حرارت کی آزمائش ہے،حرمتِ رسولﷺؐ کے معاملے میںکوئی سودے بازی قبول نہیں کی جاسکتی، نبی ﷺکی حرمت پر امریکا و مغربی ممالک تو درکنار ساری دنیا سے ناطہ توڑاجاسکتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں