عمران ریاض کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
جس کی جانچ سب انسپکٹر کررہا ہو اس تفتیش کا کیا لیول ہوگا؟ چیف جسٹس کے ریمارکس
معروف نیوز اینکر عمران ریاض خان کی عدم بازیابی پر لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کل 12 بجے تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض خان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی پی او سیالکوٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے تفتیشی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جس کی جانچ سب انسپکٹر کررہا ہو اس تفتیش کا کیا لیول ہوگا؟
سرکاری وکیل نے کہا کہ پولیس کہتی ہے کہ ہمارے بس میں کچھ نہیں، ہم نے تمام ایجنسیوں سے رابطہ کیا۔ چیف جسٹس کی طلبی پر آئی جی پنجاب ہوم سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر عدالت میچ پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوز اینکر عمران ریاض کی گرفتاری پر ایس ایچ او معطل
آئی جی پنجاب نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ اس معاملے میں ہمیں کام کرنا پڑے گا موٹر وے پر عمران ریاض کی گاڑی نہیں آئی۔ آئی ایس آئی اور ائی بی سے بات ہوئی ہے کچھ مہلت دیں سائینٹیفک طریقے سے اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران ریاض کی گمشدگی کا مقدمہ درج، پولیس نے بازیابی کیلیے 48 گھنٹوں کی مہلت مانگ لی
چیف جسٹس امیر بھٹی نے آئی جی پنجاب کو کل 12 بجے تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔