انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 22 پیسے مہنگا

ملک میں جاری سیاسی تناؤ کے باعث زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار


Ehtisham Mufti May 18, 2023
فوٹو: فائل

ملک میں جاری سیاسی تناؤ کے باعث زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہی جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی پرواز نہ رک سکی۔

جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے کے دوران ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اتارچڑھاؤ رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 13 پیسے کی کمی سے 285.27 روپے جبکہ ایک موقع پر 35 پیسے بڑھ کر 285.75 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 22 پیسے کے اضافے سے 285.62 روپے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے کی کمی سے 299 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ناگفتہ بہ سیاسی حالات نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی رکی ہوئی ہے جبکہ بینکس بھی کیش ڈالر فراہم نہیں کررہے ہیں۔

ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین اور حج پر جانے والے زائرین کی جانب سے بھی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں زرمبادلہ کی خریداری سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں کررہے ہیں اور یہی عوامل ڈالر ریٹ میں اضافے کا باعث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں