زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک


Business Reporter May 18, 2023
فوٹو: فائل

گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوگیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 31 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق 12 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں