آئی ایم ایف نے فنڈز کے سیاسی استعمال کی کوئی وضاحت نہیں مانگی وزارت خزانہ

وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کے حوالے سے شائع خبروں پر وضاحت جاری کردی


Irshad Ansari May 20, 2023
( فوٹو: فائل )

وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے حکومت سے فنڈز کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی مانگنے کے باعث اسٹاف سطع کے معاہدے کی تاخیر کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا۔

اس حوالے سے ہفتہ کو جاری کردہ وضاحتی بیان میں وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بعض قومی اخبارات میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف وزارت خزانہ سے یہ یقین دہانی چاہتا ہے کہ فنڈز سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ نے وضا حت کی ہے کہ یہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے کبھی بھی حکومت کے ساتھ ایسے کسی خدشے کا کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی بجٹ کے ذریعے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کوئی فنڈز کسی مقصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں