پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں ’سلپ‘ ہوگیا

منتظرمہدی نامی فلائٹ اسٹیورڈ جمعرات کوکینیڈا پہنچا تھا


آفتاب خان May 21, 2023
فوٹو فائل

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات منتظرمہدی نامی فلائٹ اسٹیورڈ جمعرات کوکینیڈا پہنچا تھا، لاپتہ فضائی میزبان نے جمعے کو ٹورنٹوسے لاہور کی پرواز نمبر 798 پر فرائض انجام دینے تھے۔

پروازکے لیے مذکورہ فضائی میزبان نے ہوٹل میں دیگرعملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کی، منتظر مہدی سے قبل بھی 4 خواتین اور مرد فضائی میزبان مبینہ طورپر کینیڈا سلپ ہوچکے ہیں۔ پہلے لاپتہ ہونے والے فضائی میزبانوں کی پاکستانی شہریت ختم نہیں کرائی گئی جبکہ دیگر ممالک کی فضائی کمپنیوں کے لاپتہ میزبانوں کی شہریت فوری طور پر منسوخ کی جاتی ہے۔

لاپتہ فضائی میزبانوں کی وطن واپسی پرکارروائی کے لئےایف آئی اے کو کوائف بھی فراہم نہیں کیے گئے، مبینہ طور پر سلپ ہونے والے اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید بھی آن لائن با آسانی کرا لیتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کلیئرنگ بارڈر سکیورٹی(کینیڈا)کو کیبن کریئو کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے، اگر سلپ ہونے کا الزام ثابت ہوجاتا ہے،توسخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی،جس میں ملازمت سے بے دخلی بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں