عمران خان نے زمان پارک کی رہائش گاہ پر عائد ٹیکس ادا کردیا

چیئرمین تحریک انصاف نے لگژری ہاؤس ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ 40 ہزار روپے ادا کردیے


طالب فریدی May 22, 2023
فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ پرعائد لگژری ہاؤس ٹیکس ادا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے گھر پر عائد لگژری ہاؤس ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ 40 ہزار روپے آج بینک میں جمع کرادیے۔

واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے انہیں لگژری ہاؤس ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس بھیج رکھا تھا جس کی آج آخری تاریخ تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں