پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی بیرون ملک روانگی کے عین وقت گرفتار

پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے کینیڈا جارہی تھیں


آفتاب خان May 24, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ایوب کو بیرون ملک روانگی کے وقت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سے جہاز سے آف لوڈ کیا جس کے بعد انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 503 سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جارہی تھیں۔

ایف آئی اے حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے پرواز سے آف لوڈ کیا اور اُس وقت تک روک کر رکھا جب تک جہاز نے پرواز نہیں بھری۔

بعد ازاں صائمہ ندیم کو باہر جانے کی اجازت دی گئی جہاں سے پولیس نے انہیں حراست میں لیا اور روانہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس پہلے سے بیرون ملک فرار ہونے والی پی ٹی آئی قیادت کی فہرست موجود ہے اور اُس فہرست میں صائمہ ندیم کا نام بھی شامل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں