سندھ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن آئندہ برس ہوں گے

انتخابات آئندہ برس مارچ اپریل میں کرائے جائیں گے۔


Wajid Hameed April 26, 2014
انتخابات آئندہ برس مارچ اپریل میں کرائے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

سندھ پنجاب اور کے پی کے میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں رہے اب انتخابات آئندہ برس مارچ اپریل میں کرائے جائیں گے۔

دو صوبوں میں الیکشن کمیشن کو پانچ ماہ بعد حلقہ بندیاں کرنا ہیں اور کے پی کے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم جزوی طور پر رائج کرنے کی شرط کے باعث اب ممکن نہیں رہا کہ خیبر پختونخوا میں دیگر دو صوبوں سے پہلے انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن رواں سال تک تمام تر انتظامات مکمل کر لے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے جائزے کے بعد حکام کا اس امر پر اتفاق ہے کہ اگر الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے لیے دو ماہ کا وقت ملا اوراس کے بعد ایک ماہ میں الیکشن شیڈول جاری کرنے اور اس میں بارہ کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز کی تیاری ناصرف مشکل بلکہ ناممکن ہو جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں