آسٹریلوی امپورٹرز کی پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات میں دلچسپی

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ٹیکسپو میں مفاہمت کی یادداشتیں طے پانے کا امکان


Kashif Hussain May 27, 2023
کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ٹیکسپو میں مفاہمت کی یادداشتیں طے پانے کا امکان۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے درآمد کنندگان نے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

سڈنی میں پاکستانی قونصل جنرل محمد اشرف نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسپو نمائش میں آسٹریلیا کے 15 درآمد کنندگان کا وفد شریک ہے جو پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات ہوم ٹیکسٹائل، کارپٹ، رگز اور لیدر، اسپورٹس ویئر، تولیہ مصنوعات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

تین روزہ نمائش میں شریک فرانس سے تعلق رکھنے والے گارمنٹ انڈسٹری کے ماہر میسے فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر اپیرل سورسنگ نکولس گوجونیھم نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ ٹیکسپو نمائش میں شرکت کررہے ہیں، پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات بہت کم ہیں اور سسٹین ایبلیٹی کی اہمیت اور تقاضوں سے واقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 24 ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش کا کل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں آغاز

انھوں نے کہا کہ یورپی خریدار سسٹین ایبلیٹی کو اہمیت دیتے ہیں اور حیرت انگیزطور پرپاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی زیادہ تر کمپنیوں نے سسٹین ایبلیٹی سے متعلق عالمی سرٹیفکیشنز حاصل کررکھی ہیں اور اس کی افادیت سے واقف ہیں۔

نکولس گوجونیھم نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری سسٹین ایبلیٹی کے عالمی تقاضوں سے نہ صرف واقف ہے بلکہ اس پر پورا اترنے کی تیاریاں بھی کرچکی ہے، پاکستانی صنعت نے کمپلائنس ریڈی ہونے میں سرمایہ کاری کی ہے، تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ یورپی خریداروں کو بتایا جائے کہ پاکستان کی صنعت سسٹین ایبلیٹی کے عالمی معیارات پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔