نیشنل گیمز جیولین تھرو میں ارشد ندیم کا راج گولڈ میڈل پر قبضہ

اعزاز کا دفاع کرنے والی آرمی نے میڈلز کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی


Express News May 28, 2023
عزیر نے400 میٹر کی دوڑ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ میں جاری34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی نے میڈلز کی ٹرپل اور واپڈا نے ڈبل سنچری مکمل کر لی۔

ایتھلیٹکس مقابلوں میں ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو واپڈا کے اولمپئن ارشد ندیم کا راج رہا،انھوں نے جیولین تھرو میں 78.02میٹرز دور نیزہ پھینک کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا،آرمی کے عزیر ریحان نے400 میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیت لیا،آرمی کے وقاص اکبر 800 میٹر کی دوڑ کے فاتح رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل گیمز؛ رسہ کشی مقابلے میں شکست، اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا

شاٹ پٹ تھرو مینز میں آرمی کے جمشید ،400میٹرز ہرڈلز میں عبدالرزاق، لانگ جمپ میں افضل کامیاب رہے،آرمی کے قاسم فیض نے 20 کلومیٹر کی واک میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، خواتین کی تیز رفتار ایتھلیٹ کا اعزاز پانے والی واپڈا کی عیشا عمران نے200 میٹرز ہرڈلز میں بھی پہلی پوزیشن کے ساتھ دوسرا سونے کا تمغہ جیت لیا، 100میٹر ہرڈلز میں واپڈا کی غزالہ رمضان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آرمی کی رابیلا فاروق نے1500 میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیتا،ایچ ای سی کی امتل لانگ جمپ میں فاتح رہیں، ہائی جمپ میں واپڈا کی رباب انصاری، 800 میٹرز میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے گولڈ میڈل جیتا،ایچ ای سی کی عظمیٰ خواتین کے ہیمر تھرو ایونٹ کی چیمپئن قرار پائیں، سوئمنگ مقابلوں کے دوسرے دن آرمی نے مجموعی طور پر 12 گولڈ ،10 سلور اور 6برانز میڈل جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے وزیراعظم ایتھلیٹس کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے، ارشد ندیم

آرمی اور واپڈا آرچری کے مینز اور ویمن ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے،آرچری میں مردوں کا فائنل آرمی کے ادریس مجید اور نعمان ٹاقب کے درمیان کھیلا جائے گا ، خواتین کے فائنل میں آرمی کی اقرا فاروق اور ام کلثوم کا مقابلہ ہوگا، اسکواش کے انفرادی مقابلوں کا آغاز بھی ہوگیا،جوڈو میں مردوں کے مقابلوں میں آرمی نے 9گولڈ، ایک سلور میڈل جیت لیا۔

خواتین کے مقابلوں میں واپڈا نے 4گولڈ، ایک سلور میڈل پایا،خواتین ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں آرمی نے پہلی، واپڈا نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،باسکٹ بال میں مردوں کا ایونٹ آرمی نے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا، نیوی نے13میں سے 9 ایونٹس میں گولڈ میڈل جیت کر بحیرہ عرب میں ہونے والی سیلنگ چیمپئن شپ پر قبضہ جمالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں