گلوکار سلمان احمد کی بہن کے گھر پولیس کا چھاپہ بہنوئی گرفتار
گلوکار سلمان احمد کی بہن نے شوہر کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
سندھ ہائیکورٹ نے معروف گٹارسٹ، گلوکار اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کے بہنوئی کی حراست میں لئے جانے سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کے بہنوئی شاہد کو بھی حراست میں لئے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ سلمان احمد پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں۔ پولیس کی جانب سے سلمان احمد کی بہن کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
وکیل کا کہنا تھا کہ سلمان احمد کی بہن ثانیہ اور ان کے گھر والوں کو حراساں کیا جارہا ہے۔ سلمان احمد کے بہنوں کو 25 مئی کو پولیس اور سادہ لباس اہلکار ساتھ لے گئے ہیں۔
گلوکار کی بہن ثانیہ کی جانب سے عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ ان کے شوہر کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔
عدالت نے سلمان احمد بہنوئی شاہد کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے 31 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔