وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلیے مہلت مانگ لی

توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت


محمد ہارون May 29, 2023
(فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کیخلاف وفاق کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں وفاقی حکومت کے وکیل توشہ خانہ کا ریکارڈ پیش کرنے اور معاونت کیلئے مہلت دے دی۔

جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پیش کرنے مہلت طلب کی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا ہے، درخواست پر مزید کارروائی آئندہ ہفتے کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔