آنکھوں پر پٹی باندھ کر رکھا گیا تھا گلوکار سلمان احمد کے بہنوئی گھر لوٹ آئے

گلوکار کے بہنوئی کی بازیابی کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی


کورٹ رپورٹر May 31, 2023
(فائل فوٹو)

سندھ ہائیکورٹ نے معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کے بہنوئی کے گھر واپس آنے پر بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کے بہنوئی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سلمان احمد کے بہنوئی شاہد ستار واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔ عدالت نے سلمان احمد کے بہنوئی سے استفسار کیا آپ کہاں تھے؟ کیا آپ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی؟


شاہد نے جواب میں کہا کہ جی میری آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ مجھے نہیں معلوم کہاں رکھا گیا تھا۔ دو تین روز رکھنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار سلمان احمد کی بہن کے گھر پولیس کا چھاپہ، بہنوئی گرفتار

گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کے بہنوئی کی بازیابی کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں