پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کروں گا، ملک کا سیاسی ماحول خراب ہے، پرویز خٹک


رضوان غلزئی June 01, 2023
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نو مئی کو کچھ بھی اچھا نہیں ہوا، میں اس سے پہلے بھی واقعے کی مذمت کرچکا ہوں، اللہ نہ کرے ایسا واقعہ دوبارہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول خراب ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، آئندہ کا فیصلہ دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کروں گا۔


یاد رہے کہ پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر تھے۔

واضح رہے کہ نو مئی واقعے کے بعد سے پی ٹی آئی کے 100 سے زائد رہنما اور اراکین اسمبلی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں جبکہ اسد عمر نے پارٹی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں