ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کی مراعات پر عملدرآمد کا فیصلہ

معاملہ متنازعہ ہونے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عملدرآمد سے روک دیا تھا


Irshad Ansari June 04, 2023
معاملہ متنازعہ ہونے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عملدرآمد سے روک دیا تھا—فائل فوٹو

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کو مراعات دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس افسران و ملازمین کو بھاری الاؤنسزو مراعات دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ، ایف بی آر ملازمین کیلیے قائم کردہ آئی ای آر ایس کامن پول فنڈ میں فنڈز کی شراکت داری شروع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ کم اخراجات زیادہ، ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط، کرپشن کی اجازت مانگ لی

ایف بی آر نے فروری 2023ء میں نوٹیفکیشن کے ذریعے آئی آر ایس کامن پُول فنڈ رولز 2023ء جاری کئے تھے جس کا اطلاق یکم مارچ 2023ء سے ہونا تھا مگر معاملہ متنازعہ ہونے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عملدرآمد سے روک دیا تھا، اس کے بعد شدید ردعمل آیا تھا اور ملازمین نے چھٹیوں پر جانے کے لیٹرز لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اب اس کے بعد اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئی ای آر ایس کامن پول فنڈ2023 میں گریڈ ایک تا بائیس کے افسران واہلکاروں کو ملنے والے ریوارڈ میں سے پانچ فیصد تک رقم کامن پول فنڈ میں جمع کروانے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں