9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ

یونٹ تین ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہوگا، کراچی میں دو ہزار جبکہ سکھر اور حیدرآباد میں پانچ پانچ سو اہلکار تعینات ہوں گے


Sajid Rauf June 05, 2023
فوٹو: فائل

آئی جی سندھ نے 9 مئی جیسے حالات پر قابو پانے کیلیے نیا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی جیسے حالات پر قابو پانے کےلیے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ ریزرو پولیس فورس کی جگہ نیا یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو بین الاقوامی طرز کا ہوگا۔

بین الاقوامی طرزپراینٹی رائٹس فورس کے قیام کی منظوری دے دی گئی،کرواڈ مینجمنٹ یونٹ3 ہزاراہکاروں پرمشتمل ہوگا،4 یونٹس پر مشتمل فورس میں سے کراچی میں 2 ہزار جبکہ سکھر اورحیدرآباد کے لیے 500 سواہلکارتعینات ہوں گے۔

اس یونٹ کی کمانڈ انیس گریڈ کا ایس ایس پی کریگا۔ سکھر میں محمد ریاض، حیدرآباد خالد مصطفی کورائی، قیوم آباد میں رانا عارف اور بلدیہ تاؤن میں محمد علی رضا ایس پی تعینات کردیے گے ہیں۔

نئے یونٹ میں تعینات پولیس اہلکاروں کی تربیت بین الاقوامی تربیت یافتہ ٹرینرزسے کروائی جائےگی،اہلکاروں کولاٹھی چارج،کرواڈ مینجمنٹ، ہجوم کو قابو کرنے اور مشتعل مظاہرین سے مذاکرات کرنےکی تربیت دی جائے گی۔

تین ہزار اہلکاروں کے لیے اینٹی رائٹ کٹس بھی خرید لی گئی ہیں کراچی میں قیوم آباد ایس ار پی کے دفتر اوربلدیہ میں میں سی ایم یو کےہیڈ کوارٹرز قائم ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں