پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار

آٹھ سالہ علیشاہ کو پھانسی دے کر قتل کر کے لاش نہر میں پھینکی گئی تھی، پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کیا


احتشام خان June 05, 2023
دو خواتین سمیت چار ملزمان پولیس کی حراست میں، فوٹو ایکسپریس

خیبرپختونخوا پولیس نے گھریلو تنازع پر 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود میں واقع علاقے پلوسی میں 8 سالہ بچی علیشہ کی لاش ملی تھی، جسے رسی کے پھندے سے قتل کر کے لاش کو نہر میں پھینک دیا گیا تھا، پولیس نے مقتولہ کے والد میں مقدمہ درج کر کے سائنسی خطوط پر تفتیش کی اور چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق نے نوٹس لے کر ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرنے کے لیے ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل سجاد حسین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

خصوصی ٹیم میں ایس ایچ او تھانہ تہکال احمد اللہ ، ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان اور تفتیشی آفیسر شامل تھے۔ ڈی ایس پی ٹاؤن سجاد حسین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران چند گھنٹوں کے اندر اندر ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں مسماہ (س) زوجہ صدام اختر ، فرہان اور رکشہ ڈرائیور یاسین شامل ہیں۔ ملزمہ نے دوران تفتیش انکشاف کیاک ہ اُس نے گھریلو وجوہات کی بنا پر بھائی قربان کے ساتھ مل کر بچی کو پھانسی دے کر قتل کیا اور پھر لاش کو نہر میں پھینک دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں